Notice Board
چیئرمین پروفیسر عمر سعید صاحب نے آج کی اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران طلبہ کو یہ پیغام دیا: کہ نصیحتیں اور باتیں صرف زبانی کہنے تک محدود نہ رہیں، بلکہ حقیقی کامیابی عمل سے وابستہ ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حضور ﷺ کی سیرتِ مبارکہ میں ہمیں صرف سمجھنے اور سیکھنے کا نہیں بلکہ عمل کرنے کا درس ملتا ہے۔ اسی طرح حضرت امام حسینؓ کی عظیم قربانی ہمیں یہ پیغام دیتی ہے کہ دین کی خاطر جان، مال اور خواہشات کی قربانی دے کر بھی سچائی پر ڈٹے رہنا اصل کامیابی ہے۔

ان شاءاللہ بہت جلد بورڈ کلاسز (گریڈ 9 اور 10) کے لیے پروجیکٹر نصب کیا جا رہا ہے تاکہ طلبہ کو جدید تدریسی ماحول فراہم کیا جا سکے، جہاں سیکھنے کا عمل مزید مؤثر، دلچسپ اور عملی انداز میں پیش کیا جائے گا۔

چئیرمین صاحب کے حسنِ انتظام سے اسکول انتظامیہ نے بچوں کے بستوں کا وزن کم کرنے کے لیے ہفتہ وار شیڈول متعارف کروایا ہے۔ اس کا مقصد بچوں پر غیر ضروری بوجھ کم کرنا اور انہیں بہتر تعلیمی سہولت فراہم کرنا ہے۔ آپ کا بچہ، ہماری ترجیح ہے۔

چیئرمین سر سید ایجوکیشن سسٹم عمر سعید صاحب کا 12 ربیع الاول کے حوالے سے پیغام:

If you have any query, please contact school administration.